این ڈی ایم اے نے 10 کروڑ آبادی کے لیے 167 ملین ویکسین خورا کوں کی خریداری کی،ویکسین کی تسلسل سے فراہمی کے باعث 31 دسمبر تک ویکسینیشن کے لیے مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کیا

82
NDMA
NDMA

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے تقریباً 10 کروڑ آبادی کے لیے ویکسین کی خریداری کو یقینی بنایا اور 167 ملین ویکسین کی خوراکیں وزارت صحت کے حوالے کیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے ویکسین کی تسلسل سے فراہمی کے باعث 31د سمبر 2021 تک ویکسینیشن کے لیے مقررہ ہدف کا حصول ممکن ہوا۔

جمعہ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جون 2021 میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین کی خریداری کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ این ڈی ایم اے نے چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں تقریباً 10 کروڑ آبادی کے لیے ویکسین کی خریداری کو یقینی بنایا اور 167 ملین ویکسین کی خوراکیں وزارت صحت کے حوالے کیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سےویکسین کی تسلسل سے فراہمی کے باعث 31 دسمبر 2021 تک ویکسینیشن کے لیے مقررہ ہدف کا حصول ممکن ہوا۔