20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے وفد کا پی ڈی ایم اے کا دورہ

این ڈی ایم اے وفد کا پی ڈی ایم اے کا دورہ

- Advertisement -

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے وفد نے بدھ کے روز یہاں پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بریفنگ دی۔این ڈی ایم اے کے وفد کی سربراہی بریگیڈیئر نور الحسن نے کی۔وفد نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر وفد نے کہا کہ این ڈی ایم اے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

ارلی وارننگ سسٹم سمیت دیگر عوامل میں بھی پی ڈی ایم اے پنجاب کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم اے کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اچانک اضافے کا خدشہ ہے۔ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے تیار ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے متعلق پیشگی اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔چولستان میں واٹر بازرز جیری کینز ،چھتریاں اور دیگر امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ین ڈی ایم اے وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کی کارکردگی کو سراہا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔سیلاب،کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ ہیٹ ویو بارش فلڈ اور دیگر آفات بارے انتظامیہ کو ارلی وارننگز اور الرٹ جاری کئے جاتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کی روک تھام اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582889

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں