23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے کا آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی...

این ڈی ایم اے کا آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ڈیم تھین اپنی گنجائش کے مطابق 97فیصد تک بھر چکا ہے جس کے سپل ویز کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں،بالائی علاقوں میں ممکنہ بارشوں اور بھارتی ڈیم سے پانی کے ممکنہ اخراج کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا بہائو متوقع ہے۔پیر پنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں بھی اونچے درجے کا بہائو اور سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

- Advertisement -

دریائے راوی میں جسر کے مقام پر بہائو 1 لاکھ 15 ہزار ریکارڈ جو کہ ممکنہ طور پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 50 کیوسک تک متوقع ہے۔ شاہدرہ کے مقام پر راوی کا بہائو 50 ہزار 150 کیوسک ریکارڈ جو کہ تھین ڈیم کے سپل ویز کھلنے کی صورت میں 90 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ممکنہ بارشوں اور ڈیم سے اخراج کی صورت میں دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہری دریائوں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ عوام ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری کردہ الرٹ اور ہدایات پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں