23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے کا پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں اگلے...

این ڈی ایم اے کا پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔بدھ کواین ڈی ایم اے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، بونیر، ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں بشمول گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، جہلم، نارووال اور دیگر علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے۔شہری اور دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔گلگت، ہنزہ، سکردو، نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے خبر دار کیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ،سفر سے پہلے موسمی صورتحال چیک کریں۔تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، کمزور درختوں کے گرنے اور بجلی بند ہونے کا امکان ہے۔مقامی آبادی، کسان اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں، بروقت حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے۔

- Advertisement -

این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے ۔دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔ممکنہ طور پر زیر آب آنے کے خطر ے سے دوچار علاقوں کے مکین انخلاء کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انخلا ء کے بعد عارضی کیمپس سے اپنے علاقوں میں واپسی کے لئے اداروں کے ہدایات پر عمل یقینی بنائیں ۔مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔ ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔مزید رہنمائی کے لئے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں