اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی): نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھیجی گئی امداد کی کھیپ اور میڈیکل و ریسکیو ٹیمیں دمشق پہنچ گئیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ و ٹیمیں اسلام آباد ائیر پورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے دمشق بھیجے گئی تھیں۔
علاوہ ازیں پی آئی اے کی ایک اور امدادی پرواز ترکیہ روانہ کی گئی ، امدادی سامان میں 6.7 ٹن اشیاء خاص طور سے خیمے شامل ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کیساتھ کھڑا ہے۔