اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے برادر ملک شام کے لیے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ چئیر مین این ڈی ایم اے کی ہدایت پریہ امدادی سامان روانہ کر دیا گیاہے۔ امدادی سامان میں2لاکھ50ہزار فیس ماسک اور50ہزار حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ 50ہزار گاون 50ہزارKN 95ماسک اور50ہزار عینکیں بھی امدادی سامان میں شامل ہیں۔