33.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے کی جانب سے کوپ۔ 28 کانفرنس کے دوران...

این ڈی ایم اے کی جانب سے کوپ۔ 28 کانفرنس کے دوران اسٹریٹجک پراجیکٹ گرین پاکستان انیشیٹو پیش، چیئرمین این ڈی ایم اے نےپاکستان کی فعال ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر روشنی ڈالی

- Advertisement -

دبئی/اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)نے اتوار کو متحدہ عرب امارات میں منعقدہ کوپ۔28 کانفرنس کے دوران بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی(آئی ایف اے ڈی)اور گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف) کی جامع ڈسکشن کے دوران پاکستان کے اسٹریٹجک پراجیکٹ گرین پاکستان انیشی ایٹوپیش کیا۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے خصوصی سیشن میں شرکت کی ،انہوں نے آفات سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام اور خطرات کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے مقامی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے پاکستان کے فعال ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ ( آئی ایف دی اے)کے ساتھ کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستان جیسے آفات سے متاثرہ ممالک میں منصوبے شروع کرنے کے لیے موسمیاتی مالیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دبئی میں کوپ۔ 28 کے موقع پر عالمی بنک کے پریکٹس مینیجر، کلائمیٹ چینج اینڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ، ایشیا ریجن ابھاس جھا کے ساتھ بھی ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے طویل مدتی پائیداری اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے آپریشنز کے وسیع دائرہ کاراور استعداد کار کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی بینک کے ساتھ ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

عالمی بینک کے نمائندے نے ملک میں آفات کے خطرات کے انتظام (ڈی آر ایم) کے مجموعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون اور ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ آئی آر سی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ڈیوڈ ملی بینڈ کے ساتھ ایک اور سائیڈ لائن ملاقات میں این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے این ڈی ایم اے میں قائم این ای او سی کے آپریشنز اورآفات کے پیش نظر قیمتی جانوں اور املاک کے نقصانات کو بچانے کے لیے بروقت پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اس کے اہم کردار سے آگاہ کیا۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے آئی آر سی کی طرف سے شروع کئے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا اور کہا کہ آئی آر سی اب اس یقین کے ساتھ پیشگی اقدامات میں سرمایہ کاری کر رہا ہے کہ یہ انسانی آفات کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416157

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں