22.5 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںاین ڈی ایم اے کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی...

این ڈی ایم اے کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی فراہمی جاری، چنیوٹ کے لئے 8 ٹرک روانہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے )کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی فراہمی جاری ہے اور اس سلسلے میں چنیوٹ کے لئے امدادی راشن پر مشتمل 8 ٹرک روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ منگل کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے کی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امداری راشن فراہم کیا جا رہا ہے،

پنجاب کے 6 اضلاع کے لئے امدادی راشن کی فراہمی کا پلان ہے، این ڈی ایم اے نجی شعبے اور صنعتوں کے تعاون سے قومی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اشیا خوردنوش کے22 آئٹم پر مشتمل راشن بیگ کا وزن 46 کلوگرام ہے، نارووال،سیالکوٹ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں امدادی سامان بھجوایا جا چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جھنگ کے لئے امدادی راشن کی فراہمی کی تیاریاں جاری ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے مزید امدادی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گا، این ڈی ایم اے متاثرین کی بحالی کے لئے پرعزم ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں