این ڈی یو نے سازگار ماحول میں معیاری تعلیم کی فراہمی کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا این ڈی یو میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب

126

راولپنڈی۔28دسمبر (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ تعلیم انسانوں میں تطہیر اور مہذب رویے کو جنم دیتی ہے جو ایک صحت مند سماجی نظام کی بنیاد بنتی ہے۔ وہ منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں فیکلٹی آف کنٹیمپریری اسٹڈیز کے گریجویٹس کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کورس کے کامیاب شرکاء میں ڈگریاں، تمغے اور میرٹ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ این ڈی یو نے سازگار ماحول میں معیاری تعلیم کی فراہمی کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران مشکل وقت میں موثر طریقے سے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے این ڈی یو ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

آخر میں جنرل ندیم نے گریجویٹ ہونے والے طلباء، والدین اور این ڈی یو فیکلٹی ممبران کو تعلیمی کیریئر میں اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ قبل ازیں این ڈی یو پہنچنے پر صدر این ڈی یو نے ان کا استقبال کیا۔