24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںایوانِ صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر...

ایوانِ صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر اتفاق رائے سے ترامیم طے پا گئیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):ایوانِ صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر اتفاق رائے سے ترامیم طے پا گئیں، ترمیم شدہ بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دوبارہ غور کے لیے پارلیمان کو بھجوا دیا گیا ہے ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایوانِ صدر میں ہونے والے ایک حالیہ اجلاس میں ‘قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025ء’ میں ترامیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، ترمیم کے بعد بل پارلیمان کو بھجوا دیا گیا ہے، پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں دوبارہ غور کیا جائے گا۔ یہ ترامیم صدر مملکت کے اس پیغام کے جواب میں تیار کی گئی ہیں جو انہوں نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 75 (1) کے تحت پارلیمان کو بھیجا تھا۔اس بل کا مقصد مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک قانونی کمیشن کا قیام ہے تاکہ ان کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں امتیازی سلوک سے بچایا جا سکے۔

- Advertisement -

یہ کمیشن اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ کی نگرانی کرے گا، متعلقہ پالیسیوں کا جائزہ لے گا اور اسے حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرنے کی اختیارات حاصل ہوں گے۔ یہ قانون سازی پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے آئینی تحفظ اور بین الاقوامی وعدوں کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

کمیشن کی تشکیل میں تمام صوبوں اور اقلیتی برادریوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے، جس سے جامعیت اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا۔ اب بل آئینی عمل کے تحت پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں