ایوان بالا، مختلف اراکین کے بلوں پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے 60 ایام کی توسیع کی منظوری

83
سینیٹ اجلاس کے دوران مختلف اہم امور پر بحث ہوئی

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ایوان بالا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی طرف سے مختلف اراکین کے بلوں پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے 60 ایام کی توسیع کی منظوری دے دی۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے دستور ترمیمی بل 2024 (آرٹیکل 51 کی ترمیم) ، آرٹیکل 106 کی ترمیم، آرٹیکل 140 الف کی تبدیلی اور آرٹیکل 160 کی ترمیم ، سینیٹر عون عباس کی طرف سے پیش کی جانے والی ترامیم سپریم کورٹ ججز کی تعداد ،ترمیمی بل 2024 سے متعلق سینیٹر محمد عبدالقادر کے بل ، سینیٹر ثمینہ ممتاززہری کی جانب سے آرٹیکل 62 میں ترمیم کے لئے پیش کئے گئے دستور ترمیمی بل 2024 ،فیملی کورٹس ترمیمی بل 2024 سمیت مختلف بلز پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنےکے لئے 60 ایام کا وقت دینے کی استدعا کی ، ایوان کی رائے حاصل کرنے کے بعد صدر نشین نے تحریک کی منظوری دے دی۔