ایوان بالامیں نئے صدر مملکت کا انتخاب 4 ستمبر کو کریں گی

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) ایوان بالا، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں نئے صدر مملکت کا انتخاب 4 ستمبر کو کریںگی، حکومتی اتحاد کو اپوزیشن اتحاد کے مقابلہ میں عددی برتری حاصل ہے۔ صدر مملکت کے انتخاب کے لئے آئین میں ایک الیکٹورل کالج تشکیل دیا گیا ہے جس میں سینیٹ، قومی اسمبلی اور بلوچستان کے ہر رکن کا ایک ووٹ ہے جبکہ پنجاب، کے پی …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) ایوان بالا، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں نئے صدر مملکت کا انتخاب 4 ستمبر کو کریںگی، حکومتی اتحاد کو اپوزیشن اتحاد کے مقابلہ میں عددی برتری حاصل ہے۔ صدر مملکت کے انتخاب کے لئے آئین میں ایک الیکٹورل کالج تشکیل دیا گیا ہے جس میں سینیٹ، قومی اسمبلی اور بلوچستان کے ہر رکن کا ایک ووٹ ہے جبکہ پنجاب، کے پی کے اور سندھ اسمبلی میں ارکان کی تعداد کو بلوچستان اسمبلی کی تعداد سے تقسیم کرکے ہر اسمبلی کے 65 ووٹ ہوں گے۔ اس لحاظ سے پنجاب اسمبلی کے 5.70 ارکان، سندھ اسمبلی کے 2.58 ارکان، کے پی کے 1.90 ارکان کا ایک ووٹ ہوگا