اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):ایوان بالااجلاس میں وقفہ سوالات معطل کر دیاگیا ۔اتوار کو ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی، جسے اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں سوالات کا سلسلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔