اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):ایوان بالا میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی دو رپورٹیں پیش کی گئیں۔
بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے 3 مارچ 2020ءکو سینیٹر بہرہ مند تنگی کی جانب سے پی ٹی وی میں گزشتہ سال کے دوران بھرتی کئے جانے والے افراد کے نام، عہدوں، گریڈ، تعلیمی قابلیت اور ڈومیسائل کے مقام، ان کی تنخواہوں، الاونس اور دیگر سہولیات سے متعلق سینیٹر بہرہ مند تنگی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے بھارتی مواد کی پروڈکشن اور براڈ کاسٹنگ پر پیمرا کی پابندی کے باوجود پاکستان میں بھارتی سپورٹس چینلز کی نشریات سے متعلق 18 ستمبر 2020ءکو سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی دلچسپی کے نکتہ پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی۔