اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ایوان بالا میں سکھر۔ حیدر آباد موٹروے منصوبے کی تکمیل میں خلاف معمول تاخیر سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین سینیٹر پرویز رشید نے سکھر۔ حیدر آباد موٹروے منصوبے کی تکمیل میں خلاف معمول تاخیر سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔