ایوان بالا میں کئی ترمیمی بلز منظور

65

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں پیر کو مختلف قانون سازی کی گئی اور ترمیمی بلز پیش کئےجانے کے بعد منظوری بھی دی گئی۔ڈپٹی چئیر مین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2024 پہلے ہی قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا تھا اور اب سینیٹ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔

اجرتوں کی ادائیگی ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد تجدید کرایہ ترمیمی بل 2024 دونوں سینیٹر محسن عزیز نے پیش کئے اور انہیں سینیٹ سے منظور کر لیا گیا۔کارخانہ جات ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا۔