- Advertisement -
اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):ایوان بالا نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرار داد کی منظوری دے دی ۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر طلال چوہدری نے ایوان بالا میں قرار داد پیش کی کہ سینیٹ ، دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 89 کی شق 2 کے پیراگراف الف کے ذیلی پیراگراف ٹو کے فقرہ شرطیہ کے تحت قرار داد پیش کرتاہے کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 (آردیننس نمبر 11 بابت 2024 )کومورخہ 27اپریل سے مزید 120 ایام کی توسیع دی جائے۔ چیئرمین نے قرار داد ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587656
- Advertisement -