اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ایوان بالا نے قومی کمیشن برائے وقار نسواں (ترمیمی) بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھجوا دیا۔
پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے تحریک پیش کی کہ قومی کمیشن برائے وقار نسواں ایکٹ 2012 میں مزید ترمیم کرنے کا بل قومی کمیشن برائے وقار نسواں (ترمیمی) بل 2025 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بل ایوان میں پیش کیا جس کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھجوا دیا۔