ایوان بالا نے مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھجوا دیا

105

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ایوان بالا نے مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 میں مزید ترمیم کرنے کا بل مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2025 (پی پی سی کی دفعات (323، 330 اور 331 کی ترمیم) پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بل ایوان میں پیش کیا جس کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھجوا دیا۔