ایوان بالا نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024 پیش کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی

126

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):ایوان بالا نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024 پیش کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمن نے تحریک پیش کی کہ مالیاتی بل مخصوص ٹیکس قوانین میں مزید ترمیم کرنے کا بل ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024 پر سفارشات کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے اور منظور کیا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔