ایوان بالا نے یونیورسٹی آف بزنس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

41

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ایوان بالا نے یونیورسٹی آف بزنس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عبدالشکور نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔