اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں پیر کو سینیٹر دنیش کمار نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک ایوان میں پیش کردی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت میں پیش کی گئی ہے۔
قرارداد میں بتایا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر میں نافذ (ظالمانہ) قوانین کو ختم کیا جائے۔یہ قرارداد پاکستان کی جانب سے مسلسل کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقوق کی حمایت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
کشمیر کا مسئلہ جنوبی ایشیا میں ایک اہم سیاسی و انسانی حقوق کا معاملہ ہے، اور عالمی برادری کی توجہ اس پر مرکوز رکھنا ضروری ہے۔