ایوان بالا کا اجلاس بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی

135

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس کل بروزبدھ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں معصوم فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کے خلاف تحریک پر بحث کی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے اجلاس کی کارروائی (کل)بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی۔