اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں نجی کارروائی کا دن تھا۔
اجلاس میں ایجنڈے میں شامل امور نمٹائے گئے۔ بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دی۔