ایوان بالا کا اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی

74
upper house
upper house

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔بدھ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صدارت میں وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا، لیکن سینیٹر فلک ناز چترالی نے کورم کی نشاندہی کی ۔ جس کے بعد گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس کو جمعہ، 17 جنوری صبح ساڑھے دس بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔