ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

69
سینیٹ اجلاس کے دوران مختلف اہم امور پر بحث ہوئی

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اہم قانون سازی سمیت ایجنڈے میں شامل دیگر امور نمٹائے گئے۔

اہم قانو ن سازی کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ جاری رہا۔ بعد ازاں صدر نشین سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت ملتوی کرنے کیلئے صدر مملکت کا حکمنامہ پڑھ کر سنایا۔