ایوان صدراسلام آباد ایک بار پھر عوام کے لیے کھولا گیا گیا‘ شہریوں کی بڑی تعداد نے ایوان صدر کی سیرکی

83
APP02-22 ISLAMABAD: December 22 – A large number of people at the gate of Aiwan-e-Sadr as the presidency opens for public visit today. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) ایوان صدراسلام آباد ہفتہ کوایک بار پھر عوام کے لیے کھولا گیا گیا۔شہریوں کی بڑی تعداد نے ایوان صدر کی سیرکی اوراس عمارت کو عوام کے لیے کھولنے کے اقدام کو سراہا۔ایوان صدر میں عوام کی آمد کا سلسلہ صبح نو بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک جاری رہا تاہم دوپہر بارہ بجے سے دو بجے تک وقفہ رہا۔لوگ جوق در جوق آتے رہے اور ایوان صدر کے سبزہ زار،چڑیا گھراور دیگر حصوں کی سیر کرتے رہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری اثاثوں کے بارے میں عوام میں احساس ملکیت کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت نہ صرف تمام گورنر ہاوسز عوام کیلئے کھول دیئے بلکہ ایوان صدر کو بھی مہینے میں دو مرتبہ عوام اور طلباء کیلئے کھولنے کا اعلان کیا ہے،وہ بلند و بالا عمارتیں جنہیں اقتدار کی غلام گردیشیں کہا جاتا ہے اور جہاں ملک کا نظم و نسق چلانے کے اہم ترین فیصلے ہوتے ہیں ، وہ اب عوام سے دور نہیں۔۔یہ وہ خوبصورت عمارتیں ہیں جو عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے بنائی گئی ہیں جن کے دروازے ہمیشہ عام لوگوں کے لئے بند ہوتے تھے تاہم ملکی تاریخ میں ایسا منظر پہلی بار دیکھنے کو ملا کہ ان عمارتوں کے سبزہ زاروں میں غریبوں کے بچے بھی بھاگتے دوڑتے نظر آ رہے تھے۔شہریو ں کیلئے ایوان صدر میں داخلے کیلئے صرف قومی شناختی کارڈ کی شرط رکھی گئی تھی۔ ماضی میں جہاں اقتدار پر فائز لوگ میڈیا کی نظروں سے اپنی سرکاری رہائش گاہوں اور انکے اندر کی سرگرمیوں کو ہر ممکن حد تک عام لوگوں سے پوشیدہ رکھتے تھے تاہم یہ شفافیت کاہی عملی مظاہرہ ہے کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ اعلی ترین مرتبے پر فائز شخصیت خود میڈیا کو انکے کیمرے سمیت ایوان صدر آمد کے لئے مدعو کر رہی ہے۔حکومت کے زیر استعمال اہم تاریخی عمارتوں تک عوام کی رسائی سے یہ بات واضع ہو جاتی ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت عوام سے ہر قسم کے فاصلے ختم کرنا چاہتی ہے۔