ایوان صدرسیکرٹریٹ میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت ایک کروڑ 66لاکھ 50ہزار روپے کی بچت کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے گئے ،صدرڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

60
صدر مملکت

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ایوان صدرسیکرٹریٹ میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت ایک کروڑ 66لاکھ 50ہزار روپے کی بچت کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایوان صدر سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری مہم کو جاری رکھتے ہوئےپرانی اور ناقابل استعمال اشیا کی کھلی بولی کے ذریعے 16,650,000 روپے حاصل ہوئے ہیں۔

موصول ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔