اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے ایوان میں دہشت گردی اور مختلف حادثات میں شہید اور جاں بحق ہونے والے افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی ۔پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ۔
تلاوت کلام پاک ،حمد و نعت اور قومی ترانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملتان سلنڈر دھماکے10 افراد شہید ، ڈی آئی خان میں لیویز کے 4 اہلکاروں کی شہادت ، وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کے دوران میجر حمزہ اور ساتھی کی شہادت، خضدار میں شہادت ،لبیبا میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے محمد اعجاز الحق کو دعا کے لئے کہا۔ محمد ا عجاز الحق نے ایوان میں دعا کرائی۔