ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں نئے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کیلئے جامع اورینٹیشن سیشن کا انعقاد، تعلیمی سرگرمیوں اور تربیتی شیڈول پر بریفنگ

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں نئے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کیلئے جامع اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کے وژن کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نئے شامل ہونے والے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کیلئے ایک جامع اورینٹیشن سیشن کا سی ایم ای ہال میں انعقاد کیا گیا۔

ایبٹ آباد۔ 24 جولائی (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں نئے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کیلئے جامع اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کے وژن کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نئے شامل ہونے والے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کیلئے ایک جامع اورینٹیشن سیشن کا سی ایم ای ہال میں انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق اورینٹیشن سیشن میں تمام نئے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس نے بھرپور شرکت کی جبکہ مختلف کلینیکل یونٹس کے چیف ریزیڈنٹس نے سیشن کی موثر انداز میں رہنمائی اور معاونت کی، تمام نئے پی جی آرز کی AMI-HIMS میں رجسٹریشن مکمل کرتے ہوئے انہیں ای کوڈز بھی جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ ڈین (پوسٹ گریجویٹ) ڈاکٹر حیدر زمان نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کے وژن کے مطابق ترتیب دیئے گئے جامع اور منظم تربیتی پروگرام کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تربیتی شیڈول، مریضوں کی معیاری نگہداشت اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈین ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشنز پروفیسر ڈاکٹر عرفان الدین خٹک، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان اور ریجنل ڈائریکٹر سی پی ایس پی ڈاکٹر جہانگیر خان نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے معیاری مریضوں کی دیکھ بھال، طبی تعلیم، تحقیق، پیشہ ورانہ اخلاقیات، میڈیکل ایتھکس، پی جی ایم آئی، ایم ٹی آئی اور سی پی ایس پی کے قواعد و ضوابط پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ریجنل ڈائریکٹر سی پی ایس پی ڈاکٹر جہانگیر خان نے خصوصی طور پر سی پی ایس پی کی لیو پالیسی، ٹریننگ کے تقاضوں، بائیو میٹرک حاضری کی اہمیت اور ہفتہ وار لازمی بائیو میٹرک حاضری کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام پی جی آرز ادارہ جاتی اور سی پی ایس پی پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اورینٹیشن کے دوران نئے ڈاکٹروں کو پیشنٹ ڈسچارج سلپ کی درست تکمیل، طبی ریکارڈ کی اہمیت، اکیڈمک سرگرمیوں، مارننگ میٹنگز، سیمینارز، ریسرچ کلچر اور مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی تاکہ انہیں اپنے تربیتی سفر کے آغاز ہی سے بہترین رہنمائی میسر آ سکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس الطاف خٹک اور نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں نئے پی جی آرز نے مختلف امور پر سوالات کئے جن کے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔ شرکاء نے اس جامع اور معلوماتی اورینٹیشن سیشن کو اپنی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے انتہائی مفید قرار دیا۔

مزید خبریں