ایبٹ آباد۔ 5 اگست (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آبادکے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں4روزہ یورو گائناکالوجی پیلویک فلور ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر عالم زیب منان اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈائود اقبال تھے۔
اس موقع پر ممبر بی او جی ڈاکٹر عالم زیب منان نےبتایا کہ ادارہ میں انٹرنیشنل لیول کی ورکشاپ کے انعقاد پر چیف آرگنائزر ڈاکٹر رقیہ سلطانہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ آگے بھی وہ اس طرح کی تقریبات کراتی رہیں گی۔ تقریب کے آخر میں آرگنائزر اور شرکامیں سرٹیفیکٹس اور اسناد تقسیم کی گئیں ۔