ایون فیلڈ ریفرنس سے ثابت ہوتا ہے کہ احتساب کے نظام کو میاں نواز شریف اور مریم نواز کو بدنام کرنےکے لیے استعمال کیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف

150

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس سے ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح احتساب کے نظام کو میاں نواز شریف اور مریم نواز کو بدنام کرنےکے لیے استعمال کیا گیا۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے انتقام پر مبنی احتساب کے عمل سے ملک میں جمہوریت کے ارتقا میں خلل ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتقامی عمل سیاسی عدم استحکام کا باعث بنا جس نے سیاست کو شدید نقصان پہنچایا ہے