ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم سپینش لیگ لالیگاپوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست

146
English Premier League
English Premier League

میڈرڈ۔13جنوری (اے پی پی):سپینش فٹ بال لیگ لالیگا پوائنٹس ٹیبل پرایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم پہلے ، ریال میڈرڈ دوسرے اور بارسلونا تیسرے نمبرپر موجود ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے 94 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔

سپینش فٹ بال لیگ لالیگاکا 94 ویں سیزن کا آغاز 15 اگست 2024 کو ہوا اور 25 مئی 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔ ریال میڈرڈ دفاعی چیمپئن ہے، جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا 36 واں ٹائٹل جیتا تھا۔ اب تک کھیلے گئے لیگ میچز کے بعد ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم 19 میچز جیت کر 44 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ بھی 19 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس نے 13 میچز جیتے ہیں اور وہ 43 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔بارسلونا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے ،بارسلونا کی ٹیم 19 میچز میں سے 12 میچز جیت سکی ہے اور وہ 38 پوائنٹس ہیں۔ایتھلیٹک کلب کی ٹیم بھی 19 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اس کو 10 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 36 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ ویلریال اور میلورکا کی ٹیموں کے 30،30 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ گیرونا کی ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔

ریال سوسی ڈیڈ ،ریو ویلیکانو،ریال بیٹس اور اوساسونا کی ٹیموں کے 25،25 پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ بالترتیب آٹھویں،نویں،دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔ ویلنسیا کی ٹیم نے بھی 19 میچز کھیل لئے ہیں جن میں اس کو صرف دو میچز میں فتح حاصل ہوئی ہے اور وہ 13 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے 20 ویں نمبر پر ہیں۔