ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کی چودھویں بار ایرانی ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی تصدیق

59
Director General IAEA
Director General IAEA

ویانا ۔23 نومبر(اے پی پی) ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے )آئی اے ای اے( نے مسلسل چودھویں بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔آئی اے ای اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں جامع ایٹمی معاہدے کے مطابق ہیں اور ایران اس معاہدے پر مکمل عمل کر رہا ہے۔رپورٹ میں ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ ایٹمی توانائی کا عالمی ادارہ سیف گارڈ معاہدے کے تحت ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گا۔