ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال انسانی تہذیب کونیست و نابود کردے گا، روسی صدر

124

ماسکو ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو¿ کے نظام پر عملدرآمد کو ضروری قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال انسانی تہذیب کونیست و نابود کردے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن ہاو¿س کے جاری کردہ بیان میں صدرپیوٹن کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایٹمی طاقت کا مظاہرہ ناقابل قبول ہے اور آخری آپشن کے طور پر ممکن ہے کہ اس سے کام لیا جائے۔