واشنگٹن۔ 09 ستمبر(اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سمارٹ فون بنانے والی بڑی امریکی کمپنی ایپل کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ درآمدی محصولات سے بچنا چاہتی ہے تو اپنے فون کے اجزاء امریکی سرزمین پر تیار کرے۔ یہ امر اہم ہے کہ ایپل سمارٹ فونز کے کئی پرزے چین میں تیار کر کے امریکا لائے جاتے ہیں اسی باعث اسے امریکی اضافی محصولات کا سامنا ہے۔ ایپل نے امریکی تجارتی حکام پر واضح کیا ہے کہ محصولات کے نفاذ سے سمارٹ فون کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ممکن ہے۔