23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایچ ای سی، ی ایم اینڈ ای ٹیم کا ایبٹ آباد یونیورسٹی...

ایچ ای سی، ی ایم اینڈ ای ٹیم کا ایبٹ آباد یونیورسٹی کا دورہ

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ایچ ای سی، ایم اینڈ ای ٹیم نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کا دورہ کیا تاکہ یونیورسٹی میں کنسلٹنٹ کیپسٹی بلڈنگ کے دفاتر کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد یونیورسٹی کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز، انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی تصدیق کی جا سکے۔ ڈاکٹر سیف اللہ خان نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجوں، اداروں میں کنسلٹنٹ کیپسٹی بلڈنگ کے سیٹ اپ کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

ایچ ای سی اسلام آباد کی ایم اینڈ ای ٹیم نے وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمان، ڈائریکٹر کیو ای سی، ایبٹ آباد یو نیورسٹی ڈاکٹر سیف اللہ خان اور ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ، ایبٹ آباد یو ایس ٹی کی کوالٹی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے ان کے عزم کو سراہا۔ ایبٹ آباد یونیورسٹی اور الحاق شدہ کالجوں ایبٹ آباد میں ایچ ای سی کی ٹیم نے یہ بھی بتایا کہ عزم اور مناسب دستاویزات کی وجہ سے ورلڈ بینک نے ایبٹ آباد یوینورسٹی میں کیو ای سی اے سی کے دفاتر اور اس سے منسلک کالجوں، انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لیے 3.75 ملین روپے کے منصوبے کو فوری طور پر منظور کر لیا ۔

- Advertisement -

اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی اور ایچ ای ڈی کے تعاون سے مستقبل میں بھی ایبٹ آباد یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے اور تمام الحاق شدہ کالجز کو بھی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390258

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں