ایچ ای سی نے رومانیہ کی سرکاری سکالرشپ 25۔2024 پر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء سے درخواستیں طلب کر لیں

734
HEC
HEC

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے رومانیہ کی سرکاری اسکالرشپ 25۔2024 پر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء سے مارچ کے وسط تک آن لائن درخواستیں طلب کر لیں ۔منگل کو ایچ ای سی حکام نے بتایا کہ رومانیہ کی حکومت غیر ملکی شہریوں کو میڈیسن، دندان سازی اور فارمیسی کے علاوہ مختلف شعبوں میں وظائف کی پیشکش کرتی ہے، ان وظائف کے حصول کیلئے طلباء آن لائن پلیٹ فارم https://studyinromania.gov.ro یا براہ راست https://scholarships.studyinromania.gov.ro پر درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 مار چ مقرر کی گئی ہے۔

سکالرشپ کے نتائج کا اعلان 15 جولائی 2024 تک ہر امیدوار کو ای میل کے ذریعے کیا جائے گا ۔ کسی بھی پیشہ وارانہ ڈگری (میڈیکل، انجینئرنگ، نرسنگ، آرکیٹیکچر، لاء، ویٹرنری میڈیسن وغیرہ) کے لئے درخواست دینے والے طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے متعلقہ کونسلز یعنی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ، پاکستان انجینئرنگ کونسل ، پاکستان نرسنگ کونسل ، پاکستان کونسل برائے آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز ، پاکستان بار کونسل ، پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل ، پاکستان ٹیکنالوجی کونسل سے اپنی ایکریڈیشن کی تصدیق کرائیں۔