ایچ ای سی نے قومی تحقیقی مجلات کی ایکریڈیٹیشن کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

228
HEC
HEC

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے سال 2023-24 (یکم جولائی 2023 تا 30 جون 2024) کے لیے پاکستانی تحقیقی مجلات کی ایکریڈیٹیشن کے لیے درخواستیں 13 مارچ تک طلب کر لی ہیں جو کہ research.hec.gov.pk کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ایچ ای سی رجسٹرڈ اداروں یعنی جامعات، ڈگری جاری کرنے والے اداروں، تحقیقی(آر اینڈ ڈی) اداروں اورنان پرافٹ سوسائٹیز (جو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان یا رجسٹرار آف سوسائیٹیزمیں رجسٹرڈ ہوں)کی طرف سے شائع کیے جانے والے قومی تحقیقی مجلات کی مالی تعاون اوراستعداد کار میں اضافہ کے ذریعے معاونت کرتا ہے

تاکہ ان کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایچ ای سی کے معیارات پر پورا اترنے والے مجلات کی ہر سال ایکریڈیٹیشن کی جاتی ہے جس کے لیے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ بشمول دیگرایچ ای سی کے معیارات میں آئی ایس ایس این، مجلے کا ٹائیٹل ہونا،ویٹ سائیٹ اور ایڈیٹوریل یا ایڈوائزری بورڈ کا ہونا شامل ہے۔ مجلات کسی جامعہ، ڈگری جاری کرنے والے ادارے، تحقیقی ادارے، نجی سوسائٹی یا این جی او کی طرف سے شائع ہوتا ہو۔ اس میں کم از کم پانچ اصل تحقیقی آرٹیکل اور ہر آرٹیکل کی کم از کم دو ریویو رپورٹس چھپ چکی ہوں۔ ڈائریکٹری آف اوپن ایکسیس جرنل یا آسٹریلین بزنس ڈینز کمیٹی کی فہرست سے ہٹائے گئے مجلات کی ایکریڈیٹیشن نہیں کی جائے گی۔ مزید تفصیلات اور نئی معلومات کے لیے research.hec.gov.pk ملاحظہ کرتے رہیں۔