ایچ ای سی نے نرسنگ کی تعلیم کے لیے جامعات کو پالیسی ہدایات جاری کر دیں

108
ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے زیر تعلیم طالب علموں کی 2 سمسٹرز کی فیسیں موخر کر دی ہیں ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تمام جامعات اور ڈگری جاری کرنے والے اداروں کو نرسنگ کی تعلیم سے متعلق پالیسی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ایچ ای سی انڈرگریجوایٹ اور گریجوایٹ لیولز پر نصابی معیارات کی تشکیل اور نظر ثانی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ نرسنگ ڈگری پروگراموں کے لیے تعلیمی راہوں (pathways)پر نظر ثانی کرنے کے لیے سال 2021-22 میں پاکستان نرسنگ کونسل (Pakistan Nursing Council)کے اشتراک سے نیشنل کری کولم ریویو کمیٹی (National Curriculum Review Committee) کے مشاورتی اجلاسوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔

بعد ازاںجامعات اور ڈگری جاری کرنے والے اداروں جو نرسنگ کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں کی طرف سے عمل درآمد کے لیے درج ذیل سفارشات بمع روڈ میپ کی منظوری دی گئی اور جامعات کو جاری کر دی گئیں۔ چار سالہ بی ایس نرسنگ (BSN)میں داخلے کے لیے اہلیت کا معیارپری میڈیکل گروپ میں 50 فی صد نمبروں کے ساتھ ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ/مساوی (12سال کی اسکولنگ) ہوگا۔

متروک تین سالہ نرسنگ ڈپلومہ جو کہ سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ /مساوی (10سال کی اسکولنگ) میں داخلہ پہلے ہی 31دسمبر 2018سے روک دیا جاچکا ہے۔ متعلقہ نیشنل کری کولم ریویو کمیٹی کی سفارش کے مطابق تین سالہ نرسنگ ڈپلومہ، ایک سالہ مڈوائفری (midwifery)/اسپیشلائزیشن ڈپلومہ اور دوسالہ پوسٹ آر این(post-RN)/ پوسٹ آر این بی ایس ایم (post-RN BSM)تعلیم کے حامل نرسنگ گریجوایٹس قطع نظر تعلیم کی ترتیب کے 16سالہ تعلیم کے معادلہ (equivalence)کے مجاز ہیں۔ یہ معادلہ متروک روایتی دوسالہ بی اے/بی ایس سی لیول کے تین لازمی مضامین ا۔ مطالعہ پاکستان، ب۔ اسلامک اسٹڈیز /غیر مسلموں کے لیے اخلاقیات (Ethics)اور، ج۔ انگریزی کو پاس کرنے، یا پوسٹ آر این لیول یا اداروں کی جانب سے علیحدہ پیش کیے جانے والے مضامین جو کہ 14سالہ تعلیم (نیشنل کوالیفیکیشن فریم ورک لیول 5)یا 16سالہ تعلیم (این کیو ایف لیول 6)کے ساتھ مشروط ہے۔

اس مقصد کے لیے ایچ ای سی مذکورہ بالا لازمی مضامین کو پاس کرنے کے لیے اداروں کی طرف سے جاری الگ ٹرانسکرپٹ کو بھی تسلیم کرے گا اور یہ کہ نرسنگ گریجوایٹس کی طرف سے ایم ایس نرسنگ (MSN)ڈگری پروگرام کی تکمیل ،کی صورت میں 18سالہ تعلیم کے معادلہ کے لیے ایک دفعہ کی چھوٹ دی جاتی ہے۔چودہ سالہ تعلیم (این کیو ایف لیول 5) یا 16سالہ تعلیم (این کیو ایف لیول 6) پر مذکورہ تین مضامین پاس کرنے کی شرط برقرار رہے گی۔

مزید یہ کہ تین سالہ نرسنگ ڈپلومہ اور ایک سالہ مڈوائفری /اسپیشلائزیشن ڈپلومہ کے حامل طلباء قطع نظر ترتیب کے 14سالہ تعلیم کے معادلہ کے مجاز ہیںبشرطیکہ وہ 14سالہ تعلیم (این کیو ایف لیول 5)کی سطح پر مذکورہ تین مضامین پاس کرلیں۔ اس مقصد کے لیے ایچ ای سی اداروں کی طرف سے جاری علیحدہ ٹرانسکرپٹ کو بھی تسلیم کرے گا۔ نرسنگ ڈپلومہ کے حامل طلباء کو حصول تعلیم کا مزید موقع دینے اور ملک میں نرسنگ فیکلٹی کی کمی کو پورا کرنے کی غرض سے پوسٹ آر این بی ایس این (post-RN BSN)/پوسٹ آر این بی ایس ایم (post-RN BSM)میں31 دسمبر 2026تک طلباء کے اندراج کی اجازت ہے۔ ایچ ای سی کی پالیسی کے تحت ایم ایس /ایم فل / مساوی (این کیو ایف لیول 7)ڈگری پروگرام کے آغاز کے لیے متعلقہ شعبے میں ماہر کم از کم دو پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کا ہونا ضروری ہے۔

نرسنگ کے شعبے میں پی ایچ ڈی فیکلٹی کی محدود تعداد کے پیش نظر نیشنل کری کولم ریویو کمیٹی نے ایم ایس این پروگرام کے آغاز کے لیے لازمی قراردیا ہے کہ کم از کم دو ایم ایس این کوالیفیائیڈ فیکلٹی ممبران ہوں جو کم از کم پانچ سال کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہوں۔ اس حوالے سے ایچ ای سی کے کوالٹی اشورنس ڈویژن سے نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (No Objection Certificate)کا حصول لازمی ہوگا۔ اسی طرح نیشنل کری کولم ریویو کمیٹی نے بی ایس این ڈگری پروگرام کے آغاز کے لیے سفارش کی ہے کی ڈیپارٹمنٹ کے پاس کم از کم 10بی ایس این(BSN) /پوسٹ آر این بی ایس این (post-RN BSN) / پوسٹ آر این بی ایس ایم (post-RN BSM)کوالیفائیڈ فیکلٹی ممبران ہوں جو کم از کم پانچ سال کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہوں اور ڈیپارٹمنٹ میں ایک ایم ایس این (MSM)کوالیفیائیڈ فیکلٹی ممبر ہو۔