23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومقومی خبریںایچ ای سی کا "تفہیم القرآن" کے موضوع پر عربی اور اسلامیات...

ایچ ای سی کا "تفہیم القرآن” کے موضوع پر عربی اور اسلامیات کی فیکلٹی کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، ایچ ای سی نے "تفہیم القرآن” کے موضوع پر عربی اور اسلامیات کی فیکلٹی کے لئے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔عرب لینگویج انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر عبیدالرحمان نے پروگرام کے ریسورس پرسن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ تربیتی پروگرام میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے عربی اور اسلامیات کی فیکلٹی نے شرکت کی۔

تربیت کو جامعات میں مؤثر قرآنی تعلیم فراہم کرنے کے لئے عربی اور اسلامی علوم کے اساتذہ کی تدریس کے طریقہ کار، مواد میں مہارت اور تشخیصی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ترتیب دی گئی۔ پروگرام کے آغاز پر اپنے تاثرات میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے اس اقدام کو قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لئے ایک اہم مشن کا آغاز قرار دیا۔ انہوں نے سماجی ترقی میں اساتذہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انبیاء کا پیشہ ہے لہذا میں تربیت کے شرکاء سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔ پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عزم کےساتھ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سماجی مسائل کا حل قرآنی تعلیمات سے مضبوط وابستگی پیدا کرنے میں مضمر ہے۔

- Advertisement -

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نور آمنہ ملک نے ٹریننگ کے شرکاء کو ان کے کورس کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور ان پر زور دیا کہ و ہ ایونٹ میں حاصل کردہ علم کو آگے بڑھائیں تاکہ اس کےنتیجہ خیز اور بڑھتے ہوئے نتائج سامنے آئیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ تربیت کا دائر ہ وسیع کیا جائے گا انہوں نے زور دیا کہ یہ سفر کا آغاز ہے، انتہا نہیں اور شرکاء مستقبل میں ہمارے سفر کے ساتھی ہوں گے۔ انہوں نےتصدیق کی کہ ایچ ای سی فیکلٹی کو سہولت فراہم کرنے کے لئےپرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل اکیڈمی آ ف ہائر ایجوکیشن فیکلٹی کو تربیت اور صلاحیت سازی کےمواقع فراہم کرنے کےلئےاسی جذبے کےساتھ آگے بڑھے گی۔ انہوں نے شرکت کرنے والی فیکلٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے حکام اور ساتھیوں کوقرآن فہمی کے تربیتی پروگرام کی اہمیت کے بارے میں آ گاہ کریں۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تربیت کے شرکاءنےپروگرام کو عملی جامہ پہنانے پر ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہو ں نےتسلیم کیاکہ تربیت نے ا نہیں قرآنی مضامین کےلئےتدریسی طریقہ کار میں ایک نیا پن متعارف کرایا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587895

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں