ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6،پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی
کراچی۔27فروری (اے پی پی):پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی، زلمی نے 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر122 رنز بنائے۔زلمی نے مقررہ حدف 17 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ٹام کیڈمور46،حیدر علی 36 اور شعیب ملک نے 29رنز بنائے۔مین آف دی میچ وہاب ریاض کو دیا گیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دسویں میچ میں پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم حدف والے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی کے دونوں اوپننگ بیٹسمین امام الحق اور کامران اکمل کے صرف 6 رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہونے کے بعد ٹام کیڈمور اور شعیب ملک نے ملکر اسکور کو 12.4 اوورز میں 69 رنز تک پہنچایا لیکن اس موقع پر ٹام کیڈمور46 گیندوں پر 2 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بناکر فواد احمد کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ٹام کیڈمور اور شعیب ملک کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جس کے بعد شعیب ملک اور حیدرعلی ملکر باقی ماندہ 50 رنز کا حدف کا تعاقب بہت احتیاط سے کیا اور جب مجموعی اسکور 116 رنز پر پہنچا تو حیدرعلی نے 18 گیندوں پر3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔شعیب ملک نے 30گیندوں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 29 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ رتھر فورڈ نے 6 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔پشاور زلمی کے بالرحسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورزلمی کو میچ جیتنے کے لئے 119 رنز کا حدف دے دیا تھا، یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 118 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔الیکس ہیلز41، حسین طلعت 22 اور آصف علی 19 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 118 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ یونائیٹڈ نے بیٹنگ پاورپلے کے دوران 3 وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز اسکور کئے جبکہ ان کی اننگز کی پہلی نصف سینچری 40 گیندوں پر بنی جبکہ اننگز کے 100 رنز 79 گیندوں پر مکمل ہوئے۔ اس دوران یونائیٹڈ کے 6 بیٹسمین پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔یونائیٹڈ کے الیکس ہیلز واحد بیٹسمین جنہوں نے 27 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے41 رنز بنائے اور وہ محمود کی گیند پر متبادل کھلاڑی محمد عمران کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 22 رنزاور آصف علی 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ان بیٹسمینوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل ڈیجٹ میں داخل نہیں ہوسکا۔یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 118 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اس طرح زلمی کو میچ جیتنے کے لئے 119 رنز درکار ہیں۔پشاورزلمی کے بالر کپتان وہاب ریاض نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایاجبکہ ثاقب محمود نے 2.1 اوورز میں12 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیااور مجیب الرحمن اور عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پشاورزلمی کے اسکواڈ میں کامران اکمل،امام الحق،ٹام کیڈمور، حیدرعلی، شعیب ملک، رتھر فورڈ، عمید آصف، وہاب ریاض(کپتان)،مجیب الرحمن،ثاقب محمو اور،محمدعمران شامل تھے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں الیکس ہیلز، فل سالٹ ،شاداب خان (کپتان)، حسین طلعت،آصف علی، افتخاراحمد، پال اسٹرلنگ،فہیم اشرف،محمد وسیم جونئیر، حسن علی اور فواد احمد شامل تھے۔ زلمی نے محمد عرفان کی جگہ عمید آصف کو ٹیم میں شامل کیاہے جبکہ یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیوس گریگری کی جگہ پال اسٹرلنگ اور ظفرگوہر کی جگہ فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔نائٹ میچ میںشوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، ضمیر حیدر(تھرڈ امپائر)،عمران جاوید(فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری) کے فرائض انجام دئیے۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین آخری پانچ میچوں میں سے تین میں زلمی نے جیتے جبکہ ایک میچ یونائیٹڈ نے جیتا ہے اور ایک میچ کھیلے بغیر ختم کردیاگیا تھا۔زلمی نے مارچ 2019 میں 4 وکٹوں، مارچ 2019 میں 48 رنز اور مارچ 2020 میںڈی ایل میتھڈ کے تحت 7 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ یونائیٹڈ نے فروری 2019 میں12 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کراچی۔27فروری (اے پی پی):پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی، زلمی نے 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر122 رنز بنائے۔زلمی نے مقررہ حدف 17 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ٹام کیڈمور46،حیدر علی 36 اور شعیب ملک نے 29رنز بنائے۔مین آف دی میچ وہاب ریاض کو دیا گیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دسویں میچ میں پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم حدف والے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی کے دونوں اوپننگ بیٹسمین امام الحق اور کامران اکمل کے صرف 6 رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہونے کے بعد ٹام کیڈمور اور شعیب ملک نے ملکر اسکور کو 12.4 اوورز میں 69 رنز تک پہنچایا لیکن اس موقع پر ٹام کیڈمور46 گیندوں پر 2 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بناکر فواد احمد کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ٹام کیڈمور اور شعیب ملک کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جس کے بعد شعیب ملک اور حیدرعلی ملکر باقی ماندہ 50 رنز کا حدف کا تعاقب بہت احتیاط سے کیا اور جب مجموعی اسکور 116 رنز پر پہنچا تو حیدرعلی نے 18 گیندوں پر3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
شعیب ملک نے 30گیندوں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 29 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ رتھر فورڈ نے 6 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔پشاور زلمی کے بالرحسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورزلمی کو میچ جیتنے کے لئے 119 رنز کا حدف دے دیا تھا، یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 118 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔الیکس ہیلز41، حسین طلعت 22 اور آصف علی 19 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 118 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ یونائیٹڈ نے بیٹنگ پاورپلے کے دوران 3 وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز اسکور کئے جبکہ ان کی اننگز کی پہلی نصف سینچری 40 گیندوں پر بنی جبکہ اننگز کے 100 رنز 79 گیندوں پر مکمل ہوئے۔ اس دوران یونائیٹڈ کے 6 بیٹسمین پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔یونائیٹڈ کے الیکس ہیلز واحد بیٹسمین جنہوں نے 27 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے41 رنز بنائے اور وہ محمود کی گیند پر متبادل کھلاڑی محمد عمران کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 22 رنزاور آصف علی 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ان بیٹسمینوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل ڈیجٹ میں داخل نہیں ہوسکا۔یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 118 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اس طرح زلمی کو میچ جیتنے کے لئے 119 رنز درکار ہیں۔
پشاورزلمی کے بالر کپتان وہاب ریاض نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایاجبکہ ثاقب محمود نے 2.1 اوورز میں12 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیااور مجیب الرحمن اور عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پشاورزلمی کے اسکواڈ میں کامران اکمل،امام الحق،ٹام کیڈمور، حیدرعلی، شعیب ملک، رتھر فورڈ، عمید آصف، وہاب ریاض(کپتان)،مجیب الرحمن،ثاقب محمو اور،محمدعمران شامل تھے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں الیکس ہیلز، فل سالٹ ،شاداب خان (کپتان)، حسین طلعت،آصف علی، افتخاراحمد، پال اسٹرلنگ،فہیم اشرف،محمد وسیم جونئیر، حسن علی اور فواد احمد شامل تھے۔
زلمی نے محمد عرفان کی جگہ عمید آصف کو ٹیم میں شامل کیاہے جبکہ یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیوس گریگری کی جگہ پال اسٹرلنگ اور ظفرگوہر کی جگہ فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔نائٹ میچ میںشوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، ضمیر حیدر(تھرڈ امپائر)،عمران جاوید(فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری) کے فرائض انجام دئیے۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین آخری پانچ میچوں میں سے تین میں زلمی نے جیتے جبکہ ایک میچ یونائیٹڈ نے جیتا ہے اور ایک میچ کھیلے بغیر ختم کردیاگیا تھا۔زلمی نے مارچ 2019 میں 4 وکٹوں، مارچ 2019 میں 48 رنز اور مارچ 2020 میںڈی ایل میتھڈ کے تحت 7 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ یونائیٹڈ نے فروری 2019 میں12 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔