کراچی۔24فروری (اے پی پی):اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بدھ کو کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں الیکس ہیلز، فل سالٹ ،شاداب خان (کپتان)، حسین طلعت،آصف علی، افتخاراحمد، لیوس گریگری،فہیم اشرف، حسن علی،ظفر گوہر اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں جبکہ عماد وسیم (کپتان)، بابراعظم،شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک،محمدنبی،ڈین کرسچن،عامریامین، وقاص مقصود،محمدعامر اور ارشداقبال شامل ہیں۔نائٹ میچ میںاحسن رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)،شوزب رضا (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید(فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے کنگز نے دو دفعہ جبکہ یونائیٹڈ نے تین مرتبہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔کنگز نے مارچ 2020 میں 5 وکٹوں اور مارچ 2020 میں ہی4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ یونائیٹڈ نے فروری 2019 میں 7وکٹوں، فروری 2019 میں ہی 5 وکٹوںاورمارچ 2019 میں4 وکٹوںسے کامیابی حاصل کی تھی۔