ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6، افتخار احمد اور حسین طلعت کی 64 گیندوں پر94رنز کی پانچویں وکٹ کی شراکت نے یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی

80
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6، افتخار احمد اور حسین طلعت کی 64 گیندوں پر94رنز کی پانچویں وکٹ کی شراکت نے یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6، افتخار احمد اور حسین طلعت کی 64 گیندوں پر94رنز کی پانچویں وکٹ کی شراکت نے یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی

کراچی۔24فروری (اے پی پی):افتخار احمد اور حسین طلعت کی 64 گیندوں پر94رنز کی پانچویں وکٹ کی شراکت نے یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک اوور قبل 196 رنز کا حدف حاصل کیا، یونائیٹڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔افتخاراحمد 49 رنزناٹ آئوٹ، الیکس ہیلز،حسین طلعت نے 42 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ الیکس ہیلز کو دیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بدھ کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

حدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور الیکس ہیلزنے اننگز کا آغاز کیا لیکن فل سالٹ اننگز کی پہلی ہی گیند پرعماد وسیم کی گیند پرڈین کرسچن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان شاداب خان بیٹنگ کے لئے آئے اور وہ بھی 13 رنز کے مجموعی اسکور پرمحمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ الیکس ہیلز کے ساتھ ملکر فہیم اشرف نے یونائیٹڈ کی اننگز کو 75 رنز تک پہنچایا۔ اس موقع پر الیکس ہیلز21 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکے کی مدد سے 46 رنز بناکر وقاص مقصود کی گیند پر متبادل کھلاڑی قاسم اکرم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

فہیم اشرف بھی زیادہ دیر کریز پرنہیں ٹہر سکے اور مجموعی اسکور 82 رنز پر ارشد اقبال کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، انہوں نے 15 گیندوں پر 2 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ اس موقع پر افتخار احمد اور حسین طلعت نے بہترین بیٹنگ کامظاہرہ کیا اوربہت دانشمندی سے کھیلتے ہوئے کھیل کا نقشہ پلٹ دیا۔ دونوں نے ملکر گرائونڈ کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروکس کھیلے اوردونوں نے ملکر 94رنز کی شراکت قائم کی۔اس موقع پر حسین طلعت نے 31 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کی گیندپر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

افتخار احمد نے 37 گیندوں کا سامناکرتے ہوئے 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے جبکہ آصف علی نے 9 گیندوں پر 2 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔زلمی کے عماد وسیم،محمد عامر،عامریامین،وقاص مقصود،ارشد اقبالاور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے فیصلہ کیا تھا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، اوپنرز شرجیل خان اور بابراعظم نے 176 رنز کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ بنائی، شرجیل خان 105 اور بابراعظم 62 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

کنگز کے اوپنرز شرجیل خان اور بابراعظم نے ایک مستحکم اننگز کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 68 گیندوں پر اپنی اننگز کے100 رنز مکمل کئے، شرجیل خان نے اپنی نصف سینچری 32 گیندوں پر 5 چھوکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے بنائی جبکہ بابراعظم نے اپنی نصف سینچری 38 گیندوں پرایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ 55 رنز کے انفرادی اسکور پر شرجیل خان کا کیچ طفر گوہر کی گیند پر ہیلز نے چھوڑاجبکہ 70 رنز کے اسکور پر ان کا کیچ پکڑ لیا گیا تھا تاہم ٹی وی امپائر اسے نوبال قرار دیا۔بابراعظم کے بھی انفرادی اسکور 54 اور55 رنز دوبار نوبال پر کچ پکڑے گئے۔

ان دونوں بیٹسمینوں نے اپنی ہی ٹیم کراچی کنگز کا 157 رنز کا سابقہ اوپننگ پارٹنرشپ ریکارتوڑا جو بابراعظم اور لیونگ اسٹون نے پی ایس ایل سیزن 4 میں ملتان سلطانز کے خلاف دبئی فروری 2019 میں بنایا تھا۔شرجیل خان نے پی ایس ایل میں اپنی دوسری سینچری اور سیزن 6 کی پہلی سینچری 55 گیندوں پر 8 چھکوں اوور 9 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ کنگز کا مجموعی اسکور جب 18.1 اوورز میں 176 رنز پر پہنچا تو بابراعظم 54 گیندوں پرایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنانے کے بعد بائونڈری لائن سے حسن علی تھرو پر رن آئوٹ ہوگئے۔جس کے فوراً بعد 18.2 اوورز میں مجموعی اسکور 176 رنزکے اسکور پر ہی شرخیل خان 59 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے انفرادی اسکور 105 رنز بناکر حسین علی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔محمد نبی نے5 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 7 رنز بنائے اور وہ حسین طلعت کی گیند پر ظفر گوہر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

ڈین کرسچن نے 5 گیندوں پر2 چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں رہے۔کنگز نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔یونائیٹڈ کے حسین علی اورحسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں الیکس ہیلز، فل سالٹ ،شاداب خان (کپتان)، حسین طلعت،آصف علی، افتخاراحمد، لیوس گریگری،فہیم اشرف، حسن علی،ظفرگوہر اور محمد وسیم جونیئر شامل تھے جبکہ عماد وسیم (کپتان)، بابراعظم،شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک،محمدنبی،ڈین کرسچن،عامریامین، وقاص مقصود،محمدعامر اور ارشداقبال شامل تھے۔نائٹ میچ میںاحسن رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)،شوزب رضا (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید(فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری) کے فرائض انجام دئیے۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے کنگز نے دو دفعہ جبکہ یونائیٹڈ نے تین مرتبہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔کنگز نے مارچ 2020 میں 5 وکٹوں اور مارچ 2020 میں ہی4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ یونائیٹڈ نے فروری 2019 میں 7وکٹوں، فروری 2019 میں ہی 5 وکٹوںاورمارچ 2019 میں4 وکٹوںسے کامیابی حاصل کی تھی۔