کراچی۔26فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاورزلمی کی ٹیم میں کامران اکمل،امام الحق،ٹام کیڈمور،شعیب ملک، حیدر علی، رتھر فورڈ،وہاب ریاض(کپتان)،مجیب الرحمن،ثاقب محمود،محمدعمران اور محمد عرفان شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں سرفراز احمد(کپتان)، فاف ڈوپلیسی، کیمرون ڈیلپورٹ،محمد اعظم خان،صائم ایوب،بین کٹنگ،محمدنواز،زاہدمحمود، ڈیل اسٹین،محمدحسنین اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ زلمی نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ گلیڈی ایٹرز نے تین تبدیلی کی ہیں جن میں کرس گیل کی جگہ فاف ڈوپلیسی، ٹام بنٹن کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ اور انورعلی کی جگکہ ڈیل اسٹین کو شامل کیا گیا ہے۔
نائٹ میچ مکیں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ زلمی اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے زلمی نے دو اور گلیڈی ایٹرز نے تین میچوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ زلمی نے فروری 2020 میں 6 وکٹوں اور مارچ 2020 میں 30رنز کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ گلیڈی ایٹرز نے مارچ 2019 میں 8 وکٹوں، مارچ 2019میں 10 رنز اور مارچ 2019 میں ہی 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔