ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کرپہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ

59

کراچی۔27فروری (اے پی پی):کراچی کنگز نے ٹاس جیت کرپہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے نویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانزکے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، کرس لین، جیمز ونس،صہیبب مقصود، رائیلی روسو،خوشدل شاہ،شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ،سہیل خان، عثمان قادر اورشاہنواز دھنی شامل ہیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، بابراعظم،شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمدنبی، ڈین کرسچن،عامریامین، وقاص مقصود،محمدعامر اور ارشداقبال شامل ہیں۔ڈے میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائر)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور روشن ماہنامہ(میچ ریفری) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے مارچ 2020 میں کھیلا گیا میچ غیر نتیجہ خیز رہا جبکہ نومبر 2020 میں کھیلا جانے والا میچ برابر رہا اور کنگز کو ایک اوور ایلیمینیٹر کی بنیاد پر کامیاب قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ کنگز نے دو میچوں بشمول فروری 2019 میں 7 وکٹوں اور مارچ 2019 میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سلطانز نے ایک مرتبہ فروری 2020 میں 52 رنز سے کامیابی حاصل تھی۔