ایڈرین مانارینو کو سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

79
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

ماسکو ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) فرانس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیونتھ سیڈڈ ایڈرین مانارینو سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ۔ روس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں بیلاروس کے ایگور جراسمو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے ایڈرین مانارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔