ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

81

لاہور۔14جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لیگل اویس احمد ملک، تمام سی پی اوز، ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی انویسٹی گیشن اظہر اکرم کی اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام انویسٹی گیشن افسران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کورسز جلد شروع کروائے جائیں اور اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کے تحت شیڈول جرائم کی تفتیش ایس ایس او آئی یونٹ کرے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کے تحت تفتیش کیلئے 1450 افسران کو خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدعی یا ملزم کے تفتیش سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں ایس ایس پی یا ایس پی خود تفتیش کریں۔ انہوں نے میٹنگ کے شرکا کو ہدایت دی کہ تبدیلی تفتیش کی صورت میں سینئر رینک افسران کو تفتیش کے لئے متعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کے تحت تمام عدالتی معاملات کو باآسانی ڈیل کیا جا سکتا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ خاتون مدعی یا ملزم کی صورت میں لیڈی پولیس افسران مقدمہ کی تفتیش کریں گی جبکہ اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کے تمام مقدمات تربیت یافتہ انویسٹی گیشن افسران کو ہی مارک کیے جائیں۔اجلاس میں اے آئی جی کرائم مانیٹرنگ خالد محمود افضال، ڈی ایس پی لیگل ون انویسٹی گیشن پنجاب قدیر انور، ڈی ایس پی آر ایم یو محمد عمران حیدر تھیم، تمام ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، ایس ایس پیز آر آئی بی اور دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔