ایبٹ آباد۔ 23 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے موٹروے پولیس کے ساتھ ملکر سی پیک بٹگرام پر اوور سپیڈنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف خصوصی آپریشن کیا جس کا مقصد حادثات کے خطرات کو کم کرنا اور قیمتی جانوں کی حفاظت کرنا تھا
آپریشن کے دوران 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ چلنے والی گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور احتیاط برتنے کی تنبیہ کی گئی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے روڈ سیفٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ رفتار کی حد اور مسافروں کی مقرر کردہ تعداد کی پابندی کریں تاکہ سفر کو محفوظ بنایا جاسکے،انہوں نے خبردار کیا کہ سی پیک پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔