بٹگرام ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے بازار کا دورہ کیا اور نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے اشیا خوردو نوش کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران نانبائیوں ہوٹلوں، سبزی اور پھلوں کی دکانوں کی چیکنگ کی. اس دوران انہوں نے نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ گراں فروشی اور ناقص اشیاء کی فروخت پر آئندہ بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔